ابنا: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا : سانحہ ہنگو کی نہ صرف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا : آئے روز دہشت گردی کی واقعات سے ثابت ہو گیا : عملاً ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے، دہشت گرد سرعام دندناتے پھرر ہے ہیں مگر ان گرفتا ر نہیں کیا جاتا ۔علامہ عارف حسین واحدی نے کہا : عوام کو اصل حقائق سے کیوں آگاہ نہیں کیا جا رہا اور انہیں کیوں نہیں بتایا جارہا ہے کہ ملک میں انارکی و افراتفری پھیلانے میں کون سی ملک دشمن قوتیں کارفرما ہیں۔انہوں نے کہا : ایک سازش کے تحت حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے یہ صرف تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے دونوں اطراف کے اہم رہنمائوں ، علمائے کرام سمیت معصوم افراد کو قتل کرنا بھی اسی مذموم سازش و مکروہ فعل کا حصہ ہے لیکن ہم اتحاد و وحدت کے علم کو ہمیشہ بلند رکھیں گے اور اس سازش کو ناکام بنادین گے ۔شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا : چند روز قبل قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ہفتہ وحدت پورے ملک میں منایا گیا اور میلاد کے جلوسوں میں شرکت کر کے اتحاد و محبت کا بڑا ثبوت دیا گیا جو کہ ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کو ناگوار گزرا جس کے باعث اس طرح کی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا : پر امن احتجاج ان کا حق ہے ۔عارف حسین واحدی نے خبردار کرتے ہوئے کہا : ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور مزید ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔انہوں نے سانحہ ہنگو میں جاں افراد کی بلندی درجات ، زخمیوں کی صحت یابی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا : غم کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ شریک ہے
2 فروری 2013 - 20:30
News ID: 387534
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے : آئے روز دہشت گردی کے اندونہاک واقعات حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں کون سی رکاوٹ ہے، عوام کو حقائق سے کیوں آگاہ نہیں کیا جارہا، ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، کراچی میں علمائے کرام کا قتل اور سانحہ ہنگو ملک میں اتحاد و وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہے، وحدت کا علم بلند رکھیں گے۔